نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم محترم جان کے، نے کل یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ
ہند جناب پرنب مکھرجی نے کہا
کہ بھارت نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو
قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ ہمہ گیر پیمانے پر اعلیٰ سطحوں پر قائم روابط اور ان کی رفتار سے بھارت اور
نیوزی لینڈ کے مابین باہمی تعلقات کی قوت اور فعالیت کا اندازہ کیا جاسکتا
ہے۔